آن لائن کاروبار، فیس بک نےزبردست فیچر متعارف کرانے کااعلان کردیا

21  مئی‬‮  2020

نیویارک( آن لائن ) امریکہ کے سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم فیس بک نے ’شاپس‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے،جس کی بدولت چھوٹے کاروباری اداروں کو فیس بک اور انسٹاگرام پر بلا معاوضہ آن لائن سٹور قائم کرنے کا موقع ملے گا۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زاکر برگ نے بتایاکہ نئے فیچر سے چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے آن لائن کاروبار کرنا بہت آسان ہو جائے گا ،اس فیچر کی بدولت اسے آن لائن آرڈر لینے میں مدد ملے گی۔مارک زاکر برگ نے مزید بتایا کہ کورونا کی وبا کے دوران انہوں نے بہت سے چھوٹے کاروبار کو پہلی بار آن لائن بزنس کا حصہ بنتے دیکھا ہے، لہذا اس فیچر کے ذریعے چھوٹے کاروباری اداروں اور تاجروں کے لیے آن لائن بزنس کرنا آسان ہو جائے گا۔ واضع رہے کہ فیس بک نے اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان فوٹو شیئرنگ ایپ ’انسٹاگرام اور میسیجنگ ایپ وائٹس ایپ پر خریداری کے محدود آپشنز متعارف کرانے کے ایک سال بعد کیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ فیس بک کو اس فیچر سے اشتہارات، ادائیگیوں اور دیگر سروسز کی مد میں آمدنی کے نئے مواقع مل سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…