ٹوئٹر نے آن لائن بدسلوکی کاحل ڈھونڈلیا،صافین کو کنٹرول دینے کا فیصلہ

10  جنوری‬‮  2020

نیویارک(این این آئی)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ آن لائن بدسلوکی روکنے کے لیے وہ صارفین کو ہی کنٹرول دینے کے طریقوں کا جائزہ لے رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے اپنے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ ٹوئٹر پر ہونے والی گفتگو کو محفوظ بنانے کے لیے صارفین کو کنٹرول دینا چاہتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 2020کے اوائل میں تجربات کے ذریعے مختلف آپشنز کا جائزہ لیں گے کہ کون ٹوئٹس کا جواب دے سکتا ہے۔کمپنی کی عہدیداروں نے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو میں اس اقدام کی تفصیلات بتائیں۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ جو سب سے سخت ایکشن ہوگا وہ یہ کہ ٹوئٹر صارف کسی کو بھی پیغام بھیجنے یا اس پر ردعمل سے روک سکتا ہے۔ٹوئٹر کے مطابق صرف صارف کے پاس کنٹرول ہوگا جس کے تحت وہ اپنی مرضی سے دیگر صارفین کو پیغام بھیجنے یا ردعمل کے اظہار کا موقع دیں گے۔ٹیک کرچ کے مطابق نجی کمپنی کی سربراہ سوزان ڑی نے کہا ‘ہم نے سوچا اگر ہم واقعی صارف کے ہاتھوں میں مزید کنٹرول دے دیں تو کیا ہوگا؟انہوں نے کہا کہ ابھی ٹوئٹر پر عوامی گفتگو یہ ہے کہ آپ ٹوئٹ پر کچھ ایسا کریں جو دنیا میں ہر کوئی دیکھے اور ہر کوئی جواب دے، یا آپ کسی سے براہ راست گفتگو کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آن لائن بدسلوکی ٹوئٹر سمیت بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…