دنیا کی پہلی اسمارٹ واچ جو سورج کی روشنی اور جسمانی حرارت سے چارج ہوتی ہے

14  جنوری‬‮  2019

لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی پہلی اسمارٹ واچ جسے چارجنگ کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ سورج کی روشنی اور جسمانی حرارت سے ہی چارج ہوجاتی ہے۔ لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران میٹرکس پاور واچ 2 کو متعارف کرایا گیا تھا۔

جس میں دل کی دھڑکن پر نظر رکھنے، قدموں کو گننا، آل ویز آن ریفلیکٹو کلر اسکرین، 200 میٹر واٹر ریزیزٹنس، نوٹیفکیشنز اور جی پی ایس جیسے فیچرز تو موجود تھے۔ مگر اس کی خاص بات اس کی بیٹری چارجنگ خصوصیات ہیں کیونکہ یہ مکمل طور پر شمسی توانائی اور جسم سے خارج ہونے والی حرارت پر کام کرتی ہے۔ اس اسمارٹ واچ کو تیار کرنے والی کمپنی میٹرک پہلے ہی ایسی فٹنس واچز تیار کرچکی ہے جن میں چارجنگ کی ضرورت نہیں مگر اتنے فیچرز اس میں پہلے نہیں دیکھے کیونکہ میٹرکس پاور واچ میں صرف قدموں کی ٹریکنگ اور وقت ہی دیکھا جاسکتا تھا۔ مگر اب نئی اسمارٹ واچ میں سولر چارجنگ کا اضافہ کیا گیا جبکہ تھرمو الیکٹرک ٹیکنالوجی کے باعث یہ گھڑی مختلف فٹنس ٹریکرز کو چیلنج دینے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ اس گھڑی میں 1.2 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ ریفلیکٹو سولر رنگ بھی واچ ڈسپلے میں موجود ہے۔ یہ اسمارٹ واچ ایپل ہیلتھ کٹ اور گوگل فٹ پر کام کرسکتی ہے جبکہ تھرڈ پارٹی فٹنس ایپس سے بھی اسے کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس میں ایمبیک اپالو 3 پراسیسر موجود ہے جبکہ کمپاس ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ اور جی پی ایس بھی دیا گیا ہے مگر اس میں میوزک پلے بیک سپورٹ موجود نہیں۔ اس گھڑی کی قیمت 200 ڈالرز رکھی گئی ہے جس کے پری آرڈر انڈیگوگو پر دیئے جاسکتے ہیں جبکہ رواں سال کے آخر میں یہ ریٹیل میں 499 ڈالرز میں دستیاب ہوگی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…