ٹوئٹر نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا، تفصیلات جاری

7  مارچ‬‮  2018

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا کر انہیں خوش کر دیا ہے، ٹوئٹر نے صارفین کی مشکل کو حل کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، اب صارفین ٹوئٹر استعمال کرتے ہوئے اہم پوسٹ کو بک مارک کر سکیں گے،

ٹوئٹر نے یہ انتہائی اہم نیا فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔ ٹویٹس اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ ٹوئٹر پر کچھ گھنٹے قبل کے ٹویٹس نکالنا مشکل ہو جاتا ہے، ٹوئٹر کی انتظامیہ نے صارفین کی اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ویب سائٹ میں اس نئے فیچر کو شامل کر دیا ہے، اب کوئی بھی صارف بک مارک فیچر کے تحت پسندیدہ تھریڈز، ویڈیوز اور گفس کو بک مارک سے محفوظ کرکے انہیں بعد میں آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹوئٹر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس فیچر کی درخواست کی تھی جسے اب دنیا بھر کے صارفین کے لیے شامل کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ کسی ٹویٹ کو بک مارک کرنا چاہتے ہیں تو پہلے’’شیئر آئکن‘‘ کو پریس کریں اور اس میں سے ’’ایڈ ٹویٹ ٹو بک مارک‘‘ پر کلک کریں۔ صارفین اس ٹویٹ کو بعد میں دیکھنے کے لیے بک مارکس پر کلک کریں۔ ٹوئٹر انتظامیہ نے شیئر بٹن میں بھی مزید آپشنز کا اضافہ کیا ہے اور ان آپشنز میں ٹوئٹر کو ٹیکسٹ، ای میل اور ڈائریکٹ میسج کے ذریعے شیئر کرنا شامل ہے۔ ٹوئٹر نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا کر انہیں خوش کر دیا ہے، ٹوئٹر نے صارفین کی مشکل کو حل کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، اب صارفین ٹوئٹر استعمال کرتے ہوئے اہم پوسٹ کو بک مارک کر سکیں گے، ٹوئٹر نے یہ انتہائی اہم نیا فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…