ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

شادی کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

datetime 24  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کا بیوی کو حق مہر دینے کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر نکاح نامہ میں مہر کی ادائیگی کا وقت نہ لکھا ہو تو بیوی کے مانگنے پر مہر دینا ہوگا۔

عدالت نے خاتون درخواست گزار کی مہر دینے سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا بیوی کو حق مہر نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چھٹہ نے فاطمہ بی بی کی درخواست پر چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے شوہر سے نان نفقہ، جہیز اور 5تولہ سونے کے مہر کی وصولی کا دعوی دائر کیا ہے۔فیصلے کے مطابق فیملی کورٹ نے 5ہزار روپے ماہانہ خرچ اور مہر ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ جہیز کا دعوی مسترد کر دیا، دونوں فریقین نے فیملی کورٹ کا فیصلہ ٹرائل کورٹ میں چیلنج کیا، ٹرائل کورٹ نے خرچ برقرار رکھا، کچھ جہیز یا 2لاکھ 50 ہزار دینے کا حکم دیاجبکہ مہر کا دعوی ختم کر دیا۔درخواست گزار نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق مہر سے متعلق فیصلہ غلط دیا گیا اور اس کا حق مارا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ میاں بیوی کی شادی ختم نہ بھی ہو تو بیوی مہر کی حقدار ہے، ٹرائل کورٹ نے مہر کے معاملے میں غلط فیصلہ دیا، لاہور ہائیکورٹ نے مہر سے متعلق فیملی کورٹ کا فیصلہ دوبارہ بحال کر دیا،عدالت نے قرار دیا کہ درخواست جزوی طور پر منظور کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…