ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی مالیت 5000 پاؤنڈ سے تجاوز کر گئی

3  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قدر پہلی بار پانچ ہزار برطانوی پاؤنڈز سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔عمومی طور پر بٹ کوائن کی قدر کا ڈالر سے موازنہ کیا جاتا ہے۔بلومبرگ کے مطابق بدھ کی شام ایک بٹ کوائن کی قدر تقریباً 5015 پاؤنڈز تک پہنچ گئی تھی۔ بٹ کوائن کی

قدر پہلی بار سونے سے بڑھ گئی  بٹ کوئن کی قدر 1000 امریکی ڈالر سے زیادہ اس وقت مارکیٹ میں استعمال ہونے والے بٹ کوائن کی مجموعی مالیت 110 ارب ڈالر ہے اور گذشتہ ایک سال میں اس کی مالیت میں سات گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خیال ہے کہ بٹ کوائن کی مالیت میں تازہ ترین اضافے کی وجہ وہ اعلان ہے جو امریکی کمپنی سی ایم ای گروپ نے کیا۔ اس کمپنی نے کہا کہ وہ بٹ کوائن سے متعلق نئی پراڈکٹ اس سال کے آخر تک مارکیٹ میں متعارف کرائیں گے۔ بٹ کوائن کو جنوری 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا اور جون 2013 تک اس کی قدر سو ڈالر اور اس سال جنوری میں وہ ہزار ڈالر سے بھی کم تھی۔ لیکن اگست میں اچانک اس کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا جب اور اس کی مالیت 3400 ڈالر سے تجاوز کر گئی جب بٹ کوائن کی طرز کی نئی کرنسی بٹ کوائن کیش اس کی مالیت کو نقصان نہیں پہنچا سکی۔ ایک ماہ بعد ستمبر میں بٹ کوائن کی قدر پہلی بار 5000 ڈالر سے بڑھ گئی۔ کیمبرج یونیورسٹی کے محقق گریک ہیلمین نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘نئی ٹیکنالوجی اور ورچوئل کرنسیوں کے لیے یہ بہت اچھا سال رہا ہے جس کی وجہ سے بٹ کوائن کی مالیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اگر اس کی قیمت مزید بڑھتی ہے تو مجھے بالکل حیرانی نہیں ہو گی۔’ گریگ ہیلمین نے مزید کہا کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کے باعث

اطراف کے ممالک میں بٹ کوائن میں دلچسپی بڑھ گئی ہے کیونکہ لوگ ڈالر اور ین میں سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب کر رہے ہیں۔ لیکن ہیلمین نے تنبیہ کی کہ اگر حکومتی اداروں نے ڈیجیٹل کرنسی کی خلاف کارروائی کی تو اس کی مالیت میں دوبارہ کمی آ سکتی ہے۔ بٹ کوائن کیسے کام کرتا ہے؟ بٹ کوائن کو کرنسی کی ایک نئی قسم کہا جاتا ہے۔ اگرچہ دیگر کرنسیوں کی طرح اس کی قدر کا تعین بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے کہ لوگ اسے کتنا استعمال کرتے ہیں۔ بٹ کوائن کی منتقلی کے عمل کے لیے ‘مِننگ’ کا استعمال ہوتا ہے جس میں کمپیوٹر ایک مشکل حسابی طریقہ کار سے گزرتا ہے اور 64 ڈیجٹس کے ذریعے مسئلے کا حل نکالتا ہے۔ ہر مسئلہ جو حل ہوجاتا ہے اس کے نتیجے میں ایک بٹ کوائن بنتا ہے۔ اس وقت ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ بٹ کوائن موجود ہیں۔ بٹ کوائن حاصل کرنے کے لیے صارف کے پاس بٹ کوائن کی معلومات ہونی چاہیے جو کہ 34-27 الفاظ اور ہندسوں کی لڑی ہوتی ہے۔ یہ ہندسے اور لفظ ورچوئل پوسٹ باکس کی مانند ہوتے ہیں۔ بٹ کوائن کی معلومات کے لیے کوئی رجسٹر نہیں ہوتا اس لیے لوگ جب ان کی ترسیل کرتے ہیں تو اپنی شناخت چھپانے کے لیے انھیں استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایڈریسز بٹ کوائن کے والٹ میں محفوظ ہوتے ہیں جو کہ جمع پونجی کا حساب کتاب رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…