سام سنگ گلیکسی کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ، کمپنی نے زبردست اعلان کردیا

2  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور ( این این آئی) سام سنگ پاکستان نے اپنی پریمیئم اسمارٹ فون ڈیوائس گلیکسی S7ایج کی خریداری پر مفت ’’بیٹری پیک‘‘ کی پیشکش کی ہے ۔یہ سام سنگ بیٹری پیک 5200mAh کی استعداد کے ساتھ موبائل ڈیوائس کو محض 30منٹ میں صفر سے 50فیصد تک چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اب صارفین اس بیٹری پیک کے ذریعے موبائل ڈیوائس کو تیز ترین چارج کرسکیں گے۔اس بیٹری پیک میں یونیورسل یو ایس بی پورٹ آؤٹ پٹ بھی دیا گیا ہے جس کے ذریعے دیگر اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کو بھی چارج کیا جاسکتا ہے،یہ بیٹری پیک گلیکسی نوٹ4،گلیکسی نوٹ ایج،گلیکسی ایس6،گلیکسی ایس 6ایکٹیو،گلیکسی ایس 6ایج،گلیکسی ایس 6ایج پلس اور گلیکسی نوٹ5کیلئے بھی قابل استعمال ہے ،مکمل چارج کی صورت میں یہ بیٹری پیک ایک ڈیوائس کو ڈیڑھ مرتبہ چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔گلیکسی S7ایج ایک انتہائی طاقتور ڈیوائس ہے جو کہ 3,600mAh بیٹری سے لیس ہے جو کہ نہ صرف وائر لیس چارجنگ خصوصیات کی حامل ہے بلکہ تیز تیرین چارجنگ بھی فراہم کرتی ہے ،اسکا 12.2میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ BRITECELL سینسر سے لیس ہے جبکہ 8میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ڈیول وڈیو کال فیچر سے لیس ہے۔اس ڈیوائس کے دونوں اطراف میں F1.7 لینس موجود ہے جو کہ تصاویر کو انتہائی صاف اور شفاف بناتا ہے،حتیٰ کہ کم روشنی میں بھی یہ انتہائی روشن تصویر کو یقینی بناتا ہے،گلیکسی S7ایج دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جو کہ ڈیول پکسل سینسر سے لیس ہے ،اس سے قبل یہ خاصیت سب سے پہلے DSLR کیمرہ میں متعار ف کرائی گئی تھی جو کہ اب گلیکسی S7اور گلیکسی S7ایج میں متعارف کرائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…