ایک ارب سے زائد لوگوں کیلئے میسنجر میں ایسا آپشن متعارف کروا دیا کہ وارے نیارے

6  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک نے اپنا خفیہ چیٹ یا انکرپشن کا فیچر ایک ارب سے زائد میسنجر صارفین کے لیے پیش کردیا ہے مگر اسے آپ کو خود اپنانا ہوگا۔ فیس بک نے چند ہفتوں پہلے میسنجر ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت کسی بھی فرد سمیت فیس بک کے لیے بھی صارفین کے باہمی پیغامات کو پڑھنا ممکن نہیں رہتا۔ مگر یہ فیچر آپشنل ہے یعنی بیشتر صارفین کے پیغامات فیس بک کے لیے دستیاب رہیں گے اور ہر اس ادارے کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی جو فیس بک ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلے گا۔ فیس بک میسنجر میں یہ آپشن ہر چیٹ پر سلیکٹ کرنا ہوگا یعنی آپ جب بھی کسی سے بات کریں گے تو اس کے طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔ اگرچہ فیس بک کا کہنا ہے کہ انکرپٹڈ نہ ہونے والے پیغامات بھی محفوظ ہوتے ہیں مگر یہ کمپنی خود انہیں پڑھ سکتی ہے اور اکثر ڈیٹا کلیکشن اور اشتہارات کے لیے پڑھتی بھی ہے۔ تاہم فیس بک کا کہنا ہے کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن والے پیغامات کو اس کے لیے پڑھنا بھی ممکن نہیں۔اس آپشن کو اپنانے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنی فیس بک میسنجر کی ایپ کو آئی او ایس یا اینڈرائیڈ پر اَپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد کسی نئی چیٹ کی ونڈو اوپن ہونے کے بعد دائیں جانب اوپر موجود سیکرٹ آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ اس فیچر کے تحت پیغامات کو خفیہ رکھنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے پیغامات کو مخصوص وقت تک دستیاب رکھنے کی سہولت بھی ہوگی جو کہ پانچ سیکنڈ سے ایک دن تک ہے، جس کا انتخاب صارف کو خود کرنا ہوگا۔ فیس بک میسنجر میں یہ فیچر واٹس ایپ کے بعد متعارف کرایا گیا تھا۔ تاہم واٹس ایپ میں یہ بائی ڈیفالٹ تھا اور اس کے لیے صارفین کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ یہ فیچر آپشنل ہے یعنی بیشتر صارفین کے پیغامات فیس بک کے لیے دستیاب رہیں گے اور ہر اس ادارے کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی جو فیس بک ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…