علی امین نے کہا 7 کروڑ اور نوکری لو الیکشن چھوڑ دو، مقتول ریحان زیب کے بھائی کا الزام

15  اپریل‬‮  2024

پشاور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے باجوڑ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی پارٹی کے مقتول کارکن ریحان زیب کے اہلخانہ کو ٹکٹ نہ دیا،پارٹی ٹکٹ نا ملنے پر ریحان زیب کا بھائی پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف انتخابی میدان میں اترگیا۔مبارک زیب نے الزام لگایا کہ الیکشن نہ لڑنے کے بدلے انہیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے 7 کروڑ روپے اور سرکاری نوکری کی آفر بھی کی گئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں مبارک زیب نے کہا کہ انہوں نے ضمنی الیکشن میں ٹکٹ کیلئے علی امین گنڈاپور، بیرسٹرگوہر، شیر افضل مروت اور علی محمد خان سے بات کی تھی، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 7 کروڑ روپے اور نوکری دیتاہوں، الیکشن چھوڑ دو۔مبارک زیب نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے ہمارا دل توڑا ہمیں ناراض کیا، مشال یوسفزئی نے کال کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ ہائوس اکیلے آؤ، کسی کو ساتھ مت لانا، ان کا مقصد تھا کہ اکیلے میں لالچ دے کر مجھے چپ کروا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے تاہم ریحان زیب کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے، میرے بھائی نے پی ٹی آئی کیلئے قربانی دی لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا۔

اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختوپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کسی کو سرکاری نوکری اور 7 کروڑ روپے کی آفر نہیں کی،الیکشن لڑنا ہر کسی کا حق ہے۔بیرسٹرسیف نے کہا کہ امید ہے ریحان زیب کے اہلخانہ پارٹی مفاد کا خیال رکھیں گے، عوام فیصلہ کریں گے کہ کس کو اپنا نمائندہ کرنا ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…