ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کیلئے ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ پہنچ گئیں

29  مئی‬‮  2023

کراچی(این این آئی)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ سے امریکی جیل میں ملنے کے لیے ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر مشتاق احمد خان اور ڈاکٹر عافیہ کیس کے وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ کے ہمراہ امریکہ پہنچ گئیں۔

عافیہ موومنٹ کے کوآرڈینٹر و ترجمان محمد ایوب نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے امریکہ پہنچنے پر ان سے رابطہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ہیوسٹن ایئرپورٹ پرڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو لینے پاکستانی قونصلیٹ کے ڈپٹی قونصلر جنرل اشعر شہزاد دیگر افسران کے ہمراہ موجود تھے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ سے ایف ایم سی کارسویل جیل میں 30مئی کو ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات میں سینیٹر مشتاق احمد خان اور کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ بھی ان کے ہمرا ہ ہوں۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے بتایا کہ وہ آج شام امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کی ایک ممتاز تنظیم ”اکنا – ICNA ” کے کنونشن میں شرکت کے فوراََ بعد ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے لیے ہیوسٹن روانہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کنونشن میںپاکستان و ترکی کے سفیر اور امریکی مسلم لیڈر شپ بھی شرکت کررہی ہے جن سے ان کی ملاقات طے ہے اور وہ اس موقع پرڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی کوششوں پر ان سے مشاورت اور تبادلہ خیال بھی کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…