پی ٹی آئی سے مذاکرات، مولانا فضل الرحمان ڈٹ گئے، اہم اعلان

27  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علماء اسلام و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی ہونے کی حیثیت سے ہم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کی تجویز دی،یہ ہمارا حق ہے جس پر ہم قائم ہیں،تاریخ میں پورے ملک میں انتخابات اکھٹے ہوتے چلے آ رہے ہیں، عدالت عظمی کیوں نوے دن کے اندر پھنس گئی؟

پنجاب میں جو پارٹی الیکشن جیتے گی وہ ہی وفاق میں حکومت بنائے گی،جلد ملک گیر سطح پر عوامی رابطہ مہم شروع کرینگے۔ جمعیت علمائے اسلام کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کے سامنے اپنا موقف پیش کیا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں جس پر وزیر اعظم نے سینیٹ کی سطح پر کمیٹی بنانے اور وہیں بات کرنے کی تجویز دی مگر ہم کسی بھی سطح پر مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوری تاریخ میں ملک میں انتخابات اکھٹے ہوتے چلے آ رہے ہیں، عدالت عظمی کیوں نوے دن کے اندر پھنس گئی؟ پنجاب میں جو پارٹی الیکشن جیتے گی وہ ہی وفاق میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت پر عدالت کا رویہ تبدیل نظر آیا، کہا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں اور ساتھ ہتھوڑا بھی دکھاتے ہیں ہمارا فیصلہ وہی ہے جو دیا ہے، سینیٹ میں بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے اپنے موقف پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر تحفظات ہیں، حکومت سے کہا ہے ڈیجیٹل کا طریقہ درست نہیں، لسٹیں بننی ہیں اس پر انتخابات ہونے ہیں اس کو دوبارہ چیک کریں، مشین کے ذریعے الیکشن بھی کرائے گئے تھے نتائج سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ جے یو آئی جلد ملک گیر سطح پر عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…