حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے یا نہیں؟ تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی

22  مئی‬‮  2022

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے نئے الیکشن کی صورت میں حکمران اتحاد گیم نمبرز کے حوالے سے پراعتماد ہے، حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے آزاد ارکان نے دوبارہ ووٹ دینے کی یقین دہانی کر ادی۔روزنامہ جنگ میں وارث حیدری کی خبر کے مطابق

ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری،وزیر اعظم میاں شہباز شریف،مولانا فضل الرحمان،خالد مقبول صدیقی،خالد مگسی سمیت حکمران اتحاد کے دیگر قائدین کی ملاقات میں پنجاب کی سیاست پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،ان ملاقاتوں میں قائدین کو بتایا گیا کہ حمزہ شہباز کے پاس نمبر گیم پوری ہے، قائدین کو بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان کے ساتھ پارٹی قیادت کے نتیجہ خیز رابطے ہو چکے ہیں،وزیر اعلیٰ کے دوبارہ الیکشن کی صورت میں ن لیگ کے یہ ناراض ارکان بھی حمزہ شہباز کو ہی ووٹ دیں گے ان کے جو تحفظات تھے ن لیگ کی قیادت نے وہ تحفظات دور کر دئیے ہیں۔دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان کا اجلاس آج طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا ہے جب کہ اس سے قبل یہ اجلاس 30 مئی کو طلب کیا گیاتھا۔ذرائع کاکہنا ہےکہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے اسمبلی کا اجلاس طلب کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…