منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

خرید و فروخت کی ویڈیوز کے بعد این 133کا ضمنی انتخاب متنازعہ ہو گیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ(ن) کی ویڈیوز سامنے آنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ انہوںنے ہر دور میں انسانوںکی منڈیاں لگائی ہیں، عوام کااربوں لوٹ کر ان کی دو ،دو ہزار روپے قیمت لگائی جارہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ دونوں جماعتوں کی خرید و فروخت کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ضمنی انتخاب متنازعہ ہو گیا ہے ،الیکشن کمیشن کو اپنی رٹ ثابت کرنا ہو گی ، جوپیسوںکا لین دین کر رہے ہیں صرف انہیں سزائیں دینے او رجرمانے کرنے کی بجائے جو ان کے سرغنہ ہیں انہیں کٹہرے میں لایا جائے ، پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے دونوں امیدواروںکو نا اہل دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل اس وقت تک شفاف نہیں ہو سکتا جب تک ووٹرلسٹوں میںپائی جانے والی بے ضابطگیاں دورنہیں ہوتیں ۔ مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 133میں ضمنی انتخاب کے لئے از سر نو شیڈول کا اعلان کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…