ایف اے ٹی ایف کا سہولت کاری فارم کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ، علمائے کرام کااعلان

4  اپریل‬‮  2021

کراچی (این این آئی) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی میز بانی میں اتوار کو ادارہ نورحق میں تمام مکاتب فکرکے جید علماء کرام اور مشائخ و عظام کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مساجد و مدارس کو حالیہ فراہم کیے گئے FATFکے حکم نامے کے تحت جاری کردہ فارم سمیت مساجد و مدارس کے خلاف بیرونی

قوتوں کی ایما ء پر حکومتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مشاورتی اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کی گیا ، جس میں کہا گیا کہ مساجد کو بھیجا گیا FATFسہولت کاری فارم کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں کیونکہ یہ اقدامات سراسر غیر آئینی ، غیر قانونی اور غیر شرعی ہیں ، ہر وہ قدم جو ہماری دینی اقدار و روایات اور مساجد و مدارس کے خلاف ہو گا اس کے خلاف زبردست عوامی احتجاج سمیت تمام آئینی ، قانونی اور جمہوری طریقے اور اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ، عوام الناس کو اسلام دشمن، ملک دشمن اور بیرونی آقائوں کی ایماء پر کیے گئے اقدامات سے ہر سطح پر آگاہ کیا جائے گا ، بالخصوص آئمہ مساجد و خطبہ کرام کی جانب سے منبر و محراب سے ان تمام امور کے حوالے سے بھر پور کوششیں اور جدو جہد کی جائیں گی ۔ فوری طور پر معروف وکلاء اور قانونی ماہرین پر مشتمل ایک مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جو FATFکے حوالے سے حالیہ جاری کیے گئے فارم سمیت حکومتی اقدامات کے تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لے گی ۔ مشاورتی اجلاس میں ڈاکٹر سعید اسکندر (وفاق المدارس العربیہ )،مولانا ریحان نعیمی (تنظیم المدارس)، علامہ یوسف قصوری (وفاق المدارس سلفیہ)، سید محمد تقی نقوی(وفا ق المدارس

شیعہ )،مولانا عبد الوحید (رابطۃ المدارس السلامیہ )، علامہ اصغر الجوادی،محمد ابراہیم سکرگاہی ،مولانا ضیاء الرحمن مدنی،مولانا سیف اللہ ربانی ، مولانا ازہر علی شاہ ہمدانی ، علامہ سید فرحان شاہ نعیمی ، مولانا یامین منصوری ، مولانا نسیم خان ، مولانا مفتی نذیر جان نعیمی ، مولانا حبیب احمد حنفی ،جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء برجیس احمد ، مسلم پرویز ، سیکریٹری کراچی منعم ظفر خان ،ڈپٹی سیکریٹری یونس بارائی ، مفتی محمد عالم ، مولانا عبد المصطفیٰ نعیمی ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر علماء کرام نے شر کت کی ۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…