ایران ایک فون پر پالیسی تبدیل نہیں کرتا، چین کا بیان پاکستان کیلئے نہیں تھا

4  اپریل‬‮  2021

ملتان( آن لائن )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک پر کام ہو رہا ہے، جلد چین کا دورہ کروں گا، چین کا یہ بیان ایران ایک فون پر پالیسی تبدیل نہیں کرتا پاکستان کیلئے نہیں تھا، چین اور پاکستان کی دوستی بڑی گہری ہے۔ انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا واحد

حل مذاکرات ہیں۔آج بھی کہتا ہوں مذاکرات کیلئے ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں۔ پاکستان بھارت سے مسائل کو بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے۔ بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات سے معاملات زیادہ پیچیدہ ہوگئے ہیں۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ کشمیر سے متعلق پاکستان کے تاریخی مقف میں وزن ہے۔ کابینہ کا فیصلہ ہے سازگارماحول تک بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہے یا نہ رہے جنوبی پنجاب کے اختیارات اب واپس نہیں لیے جاسکتے۔ جنوبی پنجاب کیعوام کو گھبرانا نہیں ہے، ان سے کوئی صوبہ نہیں چھین سکتا۔ وزیراعلی سے تقاضہ کروں گا، پتا چلائیں کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی واپسی کا نوٹیفکیشن کیسے جاری ہوا؟ اگر کسی بیورکریٹ نے ایسی سازش کی ہے تواس کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف باہر گئے تو شہبازشریف نے عدالت میں ان کی واپسی کی گارنٹی دی تھی۔ عدالتوں نے نوازشریف کو بہت ریلیف دیا انہیں عدالتوں پر یقین رکھنا چاہیے۔ رانا ثنااللہ کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کے باہر جانے میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر کام ہو رہا ہے، اس سلسلے میں جلد چین کا دورہ کروں گا۔ ایران ایک فون پر پالیسی تبدیل نہیں کرتا، چین کا یہ بیان پاکستان کیلئے نہیں تھا۔ چین کے پاکستان سے تعلقات کی نوعیت میں سمجھتا ہوں۔ چین اور پاکستان کی دوستی بڑی گہری ہے۔ امریکا نے کانفرنس میں ان ممالک کو بلایا جو موسمیاتی تبدیلی کا باعث بن رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…