وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ،اپوزیشن نے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی، تہلکہ خیز فیصلہ

5  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر اپوزیشن نے حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ لینے کے معاملے پرمشاورت کی گئی اور حکمت

عملی کو حتمی شکل دی گئی۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن ہفتے کو بلائے گئے اسمبلی اجلاس میں بھرپور شرکت کریگی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہرصورت پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں۔ زرائع کے مطابق اپوزیشن قومی اسمبلی اجلاس میں بھرپور احتجاج کریگی،اجلاس میں اپوزیشن لیڈرز نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر کی طرف سے اجازت نہ دیئے جانے کی صورت میں احتجاج بھی کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق اسیر ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے رویہ پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا اوراعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے وقت abstain کیا جائے گاجبکہ اپوزیشن نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر اپوزیشن نے حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ لینے کے معاملے پرمشاورت کی گئی اور حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…