شکست کے بعد خود پر کیسے قابوپانا ہے؟ عمران خان نے فارمولا بتادیا

4  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتاتے ہیں کہ ان کی ٹیم جب ہارتی تھی تو کیسے انہیں شکست کے بعد خود پر کنٹرول کرنا سکھاتے تھے۔عمران خان ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ جب نئے نئے کھلاڑی میری ٹیم میں آیا کرتے تھے تو میں انہیں بتایا کرتا تھا

کہ جب آپ ہار جائیں تو سب سے پہلے اگلے دن کا اخبار مت پڑیں،کیونکہ ایک تو آپ گرائونڈ میں پھینٹا کھا کر آئے، تو اگلے دن اخبار میں ضرور پڑھنا ہے کہ آپ کو کتنی بری طرح مار پڑی تھی۔دوسری چیز کبھی بھی ہار کے بعد کسی شادی پر مت جانا کیونکہ ایک جب آپ پھینٹا پڑتا ہے تو سب سے زیادہ رشتہ داروں کو خوشی ہوتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا یہ کلپ سینیٹ انتخابات پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ یقینا وزیراعظم شکست کے بعد خود پر کنٹرول پانا جانتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی ایک کپتان رہے ہیں۔دوسری جانبسینیٹ الیکشن کے نتائج کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو 3 روز میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق 6مارچ تک سینیٹ انتخابات کے نتائج کو چیلنج نہ کیا گیا تو منتخب امید واروں کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائیگا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھے گا تو اسے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 45 دن کے اندر ٹریبونل میں اسے چیلنج کیا جا سکتا ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کردہ الیکشن ٹریبونلز میں انتخابات کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونلز ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل ہوتا ہے،

سینٹ انتخابات کو الیکشن کمیشن میں بھی چیلنج کیا جا سکتا ہے،انتخابات چیلنج ہونے کے بعد الیکشن کمیشن یا ٹریبونل کسی کو بھی طلب کر سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق تین مارچ کو منتخب ہونے والے سینیٹرز کے نوٹیفکیشن انتخابی اخراجات جمع کرانے کے بعد جاری کیئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…