عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، کتنے حکومتی اتحادیوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیے، تہلکہ خیز انکشاف

3  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)سینٹ انتخابات میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے سات مسترد ہوئے اور دس نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ ادھر ادھر ہوگئے،حکومتی اتحادی جماعتوں کے 7 ووٹ مسترد ہوئے،10 نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دیا۔نتائج کے مطابق خواتین کی نشست پر بھی حکومتی اتحاد کے7 ووٹ کم نکلے،5 ووٹ مسترد ہوئے اور 2 ارکان نے ن لیگی امیدوار کو ووٹ دے دیا۔اسی طرح جنرل نشست پر

اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اپنے مد مقابل وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے 5 ووٹ زائد حاصل کیے۔ تفصیلات کے مطابق وہ بھی حکومتی اتحادیوں کے 10 ووٹ حاصل کرنے میں کام یاب رہے۔تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں احتجاج کیا اور ’دھاندلی زدہ سینیٹر نا منظور‘ کے نعرے بھی لگائے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے اسلام آباد کی جنرل سیٹ کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…