شہریار آفریدی کی غلطی نہیں بلنڈر تھا ، وفاقی وزیر زرتاج نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کر دی ، فردوس عاشق اعوان کا انکشاف

3  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر زرتاج گل نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کی ہے، زرتاج گل کو بھی درخواست دینی چاہیے۔نجی ٹی وی پروگرام میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہریار آفریدی کی غلطی نہیں بلنڈر تھا۔

جو غلطی کرتا ہے وہ اپنی غلطی خود تسلیم نہیں کرتا۔ شہریار آفریدی نے خود کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔ شہریارآ فریدی نے ووٹ پر دستخط اس لیے کیا کیوں کہ وہ ووٹ کی تصدیق کرنا چاہتے تھے۔دوسری جانب سینیٹ انتخابات میں حکومتی رکن شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے جس سے ان کا ووٹ ضائع ہو گیا،اسی پر ن لیگ کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ الیکشن میں حکومتی رکن کا ووٹ ضائع ہو گیا،شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے تھے جس سے ان کے ووٹ ضائع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔شہریار آفریدی کی درخواست کے باوجود انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا گیا۔اسی حوالے سے ت پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعوی کیا ہے کہ شہریار آفریدی نے جان بوجھ کر ووٹ ضائع کیا کیونکہ وہ حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومہی اسمبلی شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کے خدشے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ کے انتخاب میں وزیرِ مملکت شہر یار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر وزیرِ اعظم عمران خان ان سے سخت ناراض ہو گئے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیے تھی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ آپ کو نہیں پتہ کس طرح ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، آپ ایم این اے ہیں، اس طرح کی غلطی کیسے کر دی؟اس موقع پر شہر یار آفریدی وزیرِ اعظم عمران خان کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیئے تھے جس کی وجہ سے ان کا ووٹ ضائع ہو گیا۔شہریار آفریدی کی جانب سے دوسرے بیلٹ پیپر کے لیے ریٹرننگ افسر کو درخواست بھی دی گئی تھی، تاہم الیکشن کمیشن نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…