سرکاری افسران کے لیے کروڑوں روپے کے نئے موبائل فونز خریدنے کا فیصلہ

12  فروری‬‮  2021

لاہور( این این آئی) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے 115 نئے ماڈل کے موبائل فون خریدنے کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لیے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے بعد سنٹرل پنجاب کے افسران کے موبائل فون جواب دے گئے ہیں، سرکاری افسران کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے نئے موبائل فونز

خریدے جائیں گے، صوبائی محکموں کے افسران کے لیے 115 نئے موبائل فونز پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خریدے گاجس کیلئے پی آئی ٹی بی نے پنجاب حکومت سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈ جاری کرنے کی استدعا کی ہے، موبائل فونز تبدیلی کرکے افسران کو نئے سرکاری فون دئیے جائیں گے، اس سے قبل جنوبی پنجاب کے افسران کیلئے موبائل فونز خریدنے کی منظوری دی گئی تھی۔ دوسری جانب سیکرٹری محکمہ بلدیات پنجاب نور الامین مینگل نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے سیکشن 15میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے کی 50 ہزارسے کم آبادی والی 149ٹائون کمیٹیاں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ ختم کی گئی ٹائون کمیٹی کے ایریازتحصیل کونسل میںشامل کر دیے گئے ہیں ۔نوٹیفیکیشن کے اطلاق سے 149ٹائون کمیٹیوں کے اثاثہ جات، آفیسرز ،ملازمین اور فنڈزتحصیل کونسل کے ذمہ ہوں گے ۔مزید براں ایکٹ میں کی گئی تبدیلیوں کا نفاذ صوبہ بھر میں ہو گا- اس نوٹیفکیشن کے حوالے سے سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات کی راہ میں تمام قانونی و انتظامی رکاوٹیں دور کر رہے ہیں۔ ٹائون کمیٹیوں کی تشکیل نو، بلدیاتی الیکشن کروانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم بھی کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے جلد عوام کو خوشخبری سنائیںگے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…