کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا

5  فروری‬‮  2021

کوئٹہ (مانیٹرنگ+ آن لائن) بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ دھماکے سے لرز اٹھا، دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے جس سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے، دھماکہ خیز مواد ایک کار میں نصب تھا، پولیس کے مطابق دھماکہ کمشنر آفس کے سامنے ہوا ہے،

اس دھماکے سے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں، سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کے بعد علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ دریں اثناء کوئٹہ کے ضلع سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے، اور زخمیوں کو سول اسپتال میں منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے، ایک شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ کے اندر گیزر پھٹنے کے باعث دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔قونصل جنرل ایران حسن درویش وند نے جمعہ کو ایرانی کونصلیٹ کوئٹہ میں صحافیوں کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایرانی کونصلیٹ کے اندر گیزر پھٹنے کی وجہ سے کم نوعیت کا دھماکہ ہوا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا انہوں نے

کہا کہ گیزر کچن کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جس میں کچھ دیر سے گیس لیک ہو رہی تھی جوں ہی گیس جمع ہوئی تو گیزر دھماکے سے پھٹا انہوں نے کہا کہ جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں تعمیرات کام جاری ہے جبکہ کونصلیٹ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل اور انقلاب ایران کی 42سالگرہ کے موقع پر بند تھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…