بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمان کا لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف پی ٹی آئی نے جے یو آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کر دیا

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کر دیا۔پی ٹی آئی کے رہنما و پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے اس ضمن میں جمعیت علمائے اسلام ف کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی۔دائر کی گئی درخواست میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا

ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمٰن کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن سمیت کئی رہنما دونوں ممالک کا متواتر دورہ کرتے تھے۔پاکستان تحریکِ انصاف نے الیکشن کمیشن سے جمعیت علمائے اسلام ف کے خلاف الیکشن ایکٹ کے خلاف کارروائی کی درخواست بھی کی ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو فارن فنڈنگ ہوتی رہی ہے، انہوں نے ڈی آئی خان اور دیگر شہروں میں جائیدادیں بنائی ہیں، فضل الرحمٰن بتائیں ان کو چندہ کہاں سے ا?یا؟انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد کے انکشافات پر الیکشن کمیشن نوٹس لے، فضل الرحمٰن کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہیئے، فارن فنڈنگ لینے والے ا?ج اکٹھے ہو گئے ہیں، فضل الرحمٰن کے ہاتھ صاف ہیں تو وہ رسیدیں دیں۔   انہوں نے کہا کہ آج اکبر ایس بابر نے یو ٹرن لے کر دوبارہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، لگتا ہے ان کا ایزی لوڈ ختم ہو گیا تھا، اب ایزی لوڈ ہو گیا تو وہ آ گئے ہیں، امید کرتا ہوں کہ اب وہ روتے ہوئے نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد متعدد ٹی وی شوز پر آ کر اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن کو فنڈنگ ہوتی رہی ہے، 19 جماعتوں کو 24 تاریخ کے لیے نوٹس جاری ہوا ہے، الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو بھی بلا لیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ حافظ حسین احمد ٹی وی ٹاک شوز پر کہہ رہے ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام نے فارن فنڈنگ لی ہے، مولانا خان محمد شیرانی کو بھی بلا لیا جائے، مولانا فضل الرحمٰن کے اپنے لوگوں نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے، مولانا کو بتانا ہو گا کہ اْن کو فنڈنگ کہاں سے ہوئی ہے۔پی ٹی ا?ئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن رسیدیں الیکشن کمیشن میں  جمع کرائیں، ہم نے الیکشن کمیشن میں تمام ثبوت جمع کر دیئے ہیں، درخواست میں جے یو ا?ئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…