بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہا ،مودی نے یہ کام کرنے کیلئے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا،وزیراعظم عمران خان کا عالمی برادری کو پیغام

18  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے،بھارتی صحافی کی حالیہ گفتگو سے بھارتی میڈیا اور مودی سرکارکا ناپاک گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا، پاکستان نے ذمہ دارانہ رویئے اور بالاکوٹ پر مناسب جواب کے

ذریعہ بڑے بحران کو روک لیا،پاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا، عالمی برادری بھارت کے ناپاک ارادوں سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میںوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے 2019میں اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بھارتی سفاکی کو عیاں کیا، دنیا کو بتایا کہ کیسے فاشسٹ مودی حکومت نے بالاکوٹ واقعے کو انتخابی نتائج کے حصول کے لیے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی صحافی کے واٹس ایپ چیٹ سے لیک ہونے والے حالیہ انکشافات نے مودی سرکاری اور بھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے، مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا جو پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر سکتا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بالاکوٹ واقعے پر پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے کو بڑے بحران سے بچایا لیکن مودی حکومت نے بھارت کوشدت پسند ریاست بنانے کا کام جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا، عالمی برادری بھارت کے ناپاک ارادوں سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ذمہ داری کے باوجود مودی سرکار بھارت کو خطرناک ریاست بنانے پر تلی ہوئی ہے، مودی بھارت کو ایسا ملک بنا رہا ہے جو

دوسرے ممالک کے لیے خطرناک ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، بھارت کی پاکستان کے خلاف 15سال کی عالمی ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب ہوئی، بھارت کے اپنے میڈیا نے گھنائونے گٹھ جوڑ کا انکشاف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزیاں بھی بے نقاب ہوئیں، ہماری حکومت مودی سرکار کی فاشزم کو بے نقاب کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مودی سرکار کو عسکریت پسندانہ ایجنڈے سے باز رکھے، بھارت خطے کو ایک ایسے تنازع کے دہانے پر لے جارہا ہے جس کا خطہ متحمل نہیں ہو سکتا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…