منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چلے تھے نواز شریف کو بدنام کرنے، گلے پڑ گیا براڈ شیٹ

datetime 16  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کیس حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، حکمرانوں نے قومی خزانہ برباد کردیا لیکن کچھ نہیں نکلا، نااہل،کرپٹ اورچوروں نے براڈ شیٹ سے بھی کمیشن مانگا،نواز شریف سر خرو ہوئے ہیں،19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور

احتجاج کیاجائیگا، حکمرانوں کے بیانات صرف خودکو طفل تسلیاں دینے کیلئے ہیں حقیقت میں ان کے ہاتھ پاؤں اور سانسیں پھولی ہوئی ہیں۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے احتساب عدالت میں ملاقات کیلئے آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت جتنا جھوٹ بولتی ہے اتنی ہی بے نقاب ہوتی ہے، عوام اب عمران خان سے تنگ آ چکے ہیں، عمران خان وزیر اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ایک مشیر کا استعفیٰ آیا ہے بہت سے استعفے آنا باقی ہیں،سلیکٹڈ وزیر اعظم کے مشیروں اور وزیروں کو معاملات بارے پتہ چلنا شروع ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے بھر پوراحتجاج کرے گی،انشااللہ ضمنی انتخابات میں جیت مسلم لیگ(ن) کی ہی ہوگی۔ پی ڈی ایم کی تحریک میں عوام شامل ہیں، ہم وہ کرنے جائیں گے جس سے یہ حکومت ٹھہر نہیں سکے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت نااہل اورنالائق ہے، حکمرانوں کے بیانات صرف خود کو طفل تسلیاں دینے کیلئے ہیں، حقیقت میں تو ان کے ہاتھ پاؤں اورسانسیں پھولی ہوئی ہیں اور انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے لیکن براڈ شیٹ ان کے گلے پڑ گیا،براڈ شیٹ کیس میں قومی خزانہ بربادکیاگیا لیکن کچھ نہیں نکلا، یہ حکومت کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے، یہ اتنے نااہل، کرپٹ اور چورہیں کہ براڈ شیٹ سے بھی کمیشن مانگا ہے،اب یہ خود پھنس گے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے،لاہور ایک خوبصورت شہر تھا جسے نااہلوں نے کوڑے دان اور کچرا کنڈی میں تبدیل کردیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…