بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت ختم ہو سکتی ہے،اگر یہ بات ثابت ہو گئی تو 2018ء الیکشن غیر قانونی قرار دیے جائیں گے، سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کا دعویٰ

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ+ این این آئی) فارن فنڈنگ کیس میں اگر پی ٹی آئی کے خلاف غیر قانونی فنڈنگ ثابت ہو جائے تو 2018ء کے انتخابات غیر قانونی قرار دیے جا ئیں گے اور حکومت ختم ہو جائے گی، اس بات کا انکشاف نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ شائق عثمانی نے کیا، انہوں نے کہا کہ

تحریک انصاف کی پہلے ایک سیٹ ہوتی تھی اور اس کی بڑی وجہ پیسے کی کمی تھی مگر جب 2013ء کے انتخاب ہوئے تو تحریک انصاف کے پاس بے انتہا پیسہ آ گیا، دریں اثناء امریکہ میں فنڈ ریزنگ کا تمام کام عمران خان اور تحریک انصاف کی مرضی سے ہوا، اس بات کا الزام پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے عائد کیا، انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب سے تحریک انصاف نے کروڑوں کی غیر قانونی فنڈنگ حاصل کی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلی بار سکروٹنی کمیٹی میں تحریری فارن فنڈنگ کا اعتراف کیا ہے، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کا تمام ملبہ پی ٹی آئی نے ایجنٹ پر ڈال دیا ہے، دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ میری پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے درخواست ہے کہ وہ آکر ثبوت بھی پیش کریں اور فنڈنگ کی رسیدیں اور جوابات لے کر آئیں کیونکہ مقصد ان کا دھمکانا نہیں ہے بلکہ جو بھی دستاویزات مانگی گئی ہیں وہ جمع کرادیں۔ ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں چالیس ہزار لوگوں کے ڈاکومنٹس، ان کے اعدادو شمار، ان کے سارے چیکس سب پیش کئے گئے ہیں، خود پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)نے پیش نہیں کئے، پیپلز پارٹی کے دستخط ہی نہیں ہیں، مسلم

لیگ (ن)کی چیک بک نوازشریف ہیں اور دستخط اور فنڈز بھی نوازشریف ہیں۔ ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ مدارس کے بارے میں نور الحق قادری اور میری کمیٹی بنی ہے، ہم مدارس سے رابطے میں، ہم نہ صرف مدارس کا احترام کرتے ہیں بلکہ ان کو پاکستان اور دی کا قلع سمجھتے ہیں، ہم وزیر اعظم کی ہدایت پر مدارس سے

رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ پاکستان کی سیاست میدان میں آگئی ہے یہ بند گلی میں لے جانا چاہتے ہیں،ہم چوک اور چوراہے میں لے جانا چاہتے ہیں،فروغ نسیم نے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی سنا دیا ہے، اللہ نے چاہا تو وزیر اعظم عمران خان پانچ سال پورے کرینگے۔ایک سوال پر شیخ رشید احمد اسلام آباد پولیس کا رویہ ٹھیک ہو جائیگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نبض اللہ کے فضل و کرم سے مضبوط ہیں، خدا کی مدد اور عوام کی حمایت عمران خان کو حاصل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…