وزیراعظم کی مرحوم اسامہ ستی کے والد ندیم یونس سے ملاقات عمران خان نے مرحوم کے والد کے دل کی بات کہہ دی

13  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(اے پی پی /این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے مرحوم اسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم اسامہ ستی کی روح کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔وزیراعظم نے المناک واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے والد کو مکمل انصاف کی فراہمی کی

یقین دہانی کرائی ۔قبل ازیں  وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسامہ ستی کے والد کو فون کر کے قتل واقعہ انکوائری رپورٹ پر بات چیت کی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو دیکھ لیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ انکوائری رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کو آگے بھجوایا جائے گا۔شیخ رشیداحمد نے کہاکہ وزیر اعظم اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ستی کے والد جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت پوری مدد کرے گی۔انہوںنے کہاکہ اگر ہائیکورٹ کے جج سے انکوائری کروانی ہے آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ اطلاع دیں تو وزارت داخلہ کی طرف سے وزارت قانون کو خط لکھوں گا۔انہوںنے کہاکہ تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ اسامہ کا واقعہ بہت بڑا ہے ،قابل مذمت ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ آزادانہ اور مکمل تحقیقات کے ہمیشہ لیے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ اولین ترجیح ہے کہ آپ اور آپ کا خاندان مطمئن ہو۔‎



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…