اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ۔ درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری وزارت مذہبی امور فریق بنایاگیا ۔چیئرمین سی ڈی اے، چیئرمین سی ڈی اے بورڈ اور چیئرمین یونین کونسل ایچ نائن کو بھی فریق بنایاگیا ۔ درخواست گزار نے کہاکہ اسلام آباد کے
سیکٹر ایچ 9 میں مندر کی تعمیر کے لئے دی گئی زمین واپس لی جائے،ہندو مندر کی تعمیر کے لئے زمین کے ساتھ تعمیراتی فنڈز بھی واپس لیا جائے،پبلک انٹرسٹ کے لیے مندر پر تعمیراتی کام روکا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ایچ نائن میں مندر کو دی گئی زمین ماسٹر پلان کے خلاف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ مندر کے حوالے سے عدالت مناسب احکامات جاری کرے۔