ملک میں کورونا سے مزید 82 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد افسوسناک اضافہ 

4  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 82 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1811 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کرکے  87447 تک پہنچ گئی ہے،تیس ہزارسے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق جمعرات کوملک بھر سے کورونا کے مزید 4155 کیسز اور 82 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں

جن میں پنجاب سے 1615 کیسز اور 37 ہلاکتیں، سندھ 1666 کیسز 20 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 517 کیسز 21 ہلاکتیں، اسلام آباد 356 کیسز 4 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔سندھ سے کورونا کے مزید 1666 کیسز اور 20 اموات سامنے آئیںجس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8390 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1666 نئے مریض سامنے آئے اور  20 اموات بھی ہوئیں۔ترجمان کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 34576 اور اموات 575 ہوگئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ صوبت میں کورونا سے مزید 764 مریض صحتیاب ہوگئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 16786 ہوگئی ہے۔ پنجاب سے کورونا کے مزید 1615کیسز اور 37 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31104 اور ہلاکتیں 607 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7712ہے۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 356کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 3544 ہوگئی ہے ، اموات 38 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 518 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 285 ہوگئی ہے ، علاقے میں اب تک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 173 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں جمعرات کو مزید 21 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 521 تک جا پہنچی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 517  افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 11890 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 3221 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…