پنجاب کا یہ شہر جو 15سے 20لاکھ افراد کرونا وائرس شکار ہو سکتا ہے؟ خبردار کر دیا گیا

2  جون‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ، فوج اور عدلیہ تینوں ادارے ملک کی خاطر اکٹھے ہیں،ملک درست سمت میں جا رہا ہے،شوگر مافیا کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے،وزیراعظم عمران خان تمام طیارہ حادثوں کی رپورٹس پبلک کریں، لاہور میں 15سے 20 لاکھ افراد کورونا کا شکار ہو سکتے ہیں لوگ روزگار کیلئے ضرور نکلیں لیکن احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔ منگل کے

روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے شرح اموات 0.03 فیصد ہے جو اچھی خبر ہے کورونا کے باعث بزرگ افراد کی جان کو زیادہ خطرہ ہے حکومت نے ہر شخص کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایک سے تین افراد کو منتقل ہوتا ہے کورونا وائرس کا ایک سے تین افراد میں منتقل ہونا خطر ناک ہے جبکہ کورونا وائرس پھیپھڑوں کے ساتھ ساتھ دل کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کے حوالے سے سب کی مختلف پالیسی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے پہلے محصولات میں 17فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ کورونا وبا کے باعث ٹیکس وصولیوں میں 25سے 30فیصد کمی ہوگی اس لئے معیشت کا پہیہ چلانے کے لئے کاروباری سر گرمیوں کو کھولنا ضروری تھا لوگ روزگار کمانے کے لئے ضرور باہر نکلیں لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ حیران ہوں آج تک کسی طیارہ حادثے کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ آج تک ہونے والے والے تمام طیارہ حادثات کی رپورٹس پبلک کریںانہوں نے کہا کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں جا بحق ہونے والے 25افراد کے لواحقین کو فون کر کے تعزیت کی ہے جبکہ دیگر جا ں بحق افراد کے لواحقین کو بھی جلد فون کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے کے متاثرین کے ساتھ بہتر کمیونیکیشن ہونی چاہئے تھی میتیں بر وقت نہ ملنے اور لواحقین کے ساتھ بہتر

طریقے سے بات نہ کرنے سے پریشانی بڑھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے حکومت سے شوگر مافیا کے معاملے پر بات کی ہے شوگر مافیا ہمیشہ غریب کسان کا استحصال کرتا ہے وزیراعظم عمران خان شوگر مافیا کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایئں۔ عارف علوی نے کہا کہ ملک اس وقت با لکل ٹھیک سمت میں جا رہا ہے عدلیہ بھی بہت درست سمت میں کام کر رہی ہے جبکہ فوج اور ایگزیکٹو کے درمیان بہت اچھی انڈر سٹینڈنگ ہے حکومت، فوج اور عدلیہ تینوں ادارے پاکستان کے لئے اکٹھے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں روز بروزاضافہ ہو رہا ہے جبکہ بھارت کا مسلمانوں کے ساتھ رویہ بہت خطر ناک ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…