بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

طیارہ حادثہ، گھروں میں کام کرنیوالی 3 لڑکیاں بھی جھلس گئیں، دو لڑکیاں گلی میں چارپائی پر بیٹھ کر تیسری کا انتظار کر رہی تھیں کہ بدقسمت طیارہ آن گرا

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پی آئی اے کا طیارہ گرنے سے تباہ ہونے والے گھروں میں کام کرنے والی تین گھریلو ملازم لڑکیاں بھی شدید جھلس گئیں جن میں سے دو کی حالت اسپتال میں تشویشناک ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود ملیر جام کھنڈو گوٹھ کے خاصخیلی محلے سے تعلق رکھنے والی نازیہ دختر قادر بخش خاصخیلی،

عزیزہ دختر اللہ ورایو خاصخیلی اور ماریہ دختر خمیسو خاصخیلی ماڈل کالونی کے ان گھروں میں کام کرنے والی ملازمائیں ہیں جن پر پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوا۔طیارہ گرتے ہی ماڈل کالونی کے کئی گھروں کو بھی آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں اس آبادی کے کافی لوگ زخمی ہوئے ان میں یہ تینوں گھریلو ملازمائیں بھی شامل ہیں۔ان کے رہائشی علاقے جام کھنڈوگوٹھ کی سوشل ورکر رشیدہ نے بتایا کہ تینوں لڑکیاں دیگر خواتین کے ساتھ گھروں میں کام کرنے کے لیے گوٹھ سے صبح سویرے جاتی تھیں اور شام کو واپس لوٹ آتی تھی۔گزشتہ روز دو بجے دو لڑکیوں نے کام ختم کر لیا تھا اور وہ گلی میں چارپائی پر بیٹھ کر تیسری لڑکی کا انتظار کر رہی تھی کہ طیارہ آگرا۔ رشیدہ کے مطابق تینوں لڑکیوں کو فوری طور پر دیگر زخمیوں کے ساتھ جناح اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں سے انہیں سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق دو لڑکیاں بری طرح جھلسی ہوئی ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…