سوشل میڈیا پر کورونا کیسز و اموات بارے جھوٹی خبروں کا طوفان،پمز ہسپتال کے جعلی لیٹر پیڈ پر جھوٹی خبر وائرل،اصل حقیقت کیا ہے ؟ ڈاکٹر منہاج سب سامنے لے آئے

22  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیا پر کورونا کیسز و اموات بارے جھوٹی خبروں کا طوفان،سوشل میڈیا پر پمز ہسپتال کے جعلی لیٹر پیڈ پر جھوٹی خبر وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق جھوٹی خبر میں پمز ہسپتال میں کورونا سے متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ کیا گیا ہے،سوشل میڈیا پر پمز ہسپتال میں کورونا مریضوں کی لاشوں کے ڈھیر لگنے کا دعویٰ کیا گیا ۔

پمز ہسپتال انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبر پر وضاحتی بیان میں کہاگیاکہ سوشل میڈیا پر ہسپتال بارے خبر جھوٹی،گمراہ گن و بے بنیاد ہے ،مذموم عناصر نے جھوٹی خبر کیلئے اسپتال کا جعلی لیٹر پیڈ استعمال کیا ہے ۔ ڈاکٹر منہاج السراج نے کہاکہ پمز انتظامیہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کرتی ہے، پمز میں کورونا مریضوں کی صورتحال معمول پر ہے، پمز ہسپتال میں کورونا کی کسی دوسری قسم کا مریض زیرعلاج نہیں، ہسپتال میں کوویڈ 19 کے مریض زیرعلاج ہیں۔نائب سربراہ پمز نے کہاکہ پمز میں کورونا کے 32 مریض زیرعلاج ہیں، پمز میں کورونا کے مریضوں کیلئے وافر طبی سہولیات دستیاب ہیں، پمز انتظامیہ جھوٹی خبر پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہی ہے، پمز ہسپتال نے قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی ہے، شہری سوشل میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں پر یقین نہ کریں، شہری سوشل میڈیا پر ہسپتال بارے خبروں کی پمز انتظامیہ سے تصدیق کریں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…