دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز ہو گیا، عوام کی فلاح پر کتنی بڑی رقم خرچ کی جائیگی؟دشمن ممالک کو مرچیں لگ گئیں

20  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز ہو گیا ہے، منصوبے پر عوام کی فلاح کیلئے 78 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،رے دشمن ممالک کو اس منصوبے سے بہت تکلیف ہو رہی ہے،داسو منصوبے سے 34 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا،ڈیم کی تعمیر پر اپوزیشن کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

بدھ کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دیامیر بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز ہو گیا ہے،گزشتہ 50 سالوں سے یہ منصوبے تاخیر کا شکار تھے۔فیصل واوڈا نے کہاکہ پچھلی حکومتوںمیں تصاویر بنوائی جاتی تھیں لیکن ہم عملی کام کر رہے ہیں،سپریم کورٹ بینچ کا بھی شکر گزار ہوں ۔فیصل واوڈا نے کہاکہ ہمارے دشمن ممالک کو اس منصوبے سے بہت تکلیف ہو رہی ہے،داسو منصوبے سے 34 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔فیصل واوڈا نے کہاکہ اسی طرح مہمند اور دیگر منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا،پہلی وزارت ہے جس کے ماتحت واپڈا کو عالمی سطح پر پزیرائی ملی ہے ۔فیصل واوڈا نے کہاکہ دیامیر بھاشا کی عوام کی فلاح کیلئے 78 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اس ڈیم کی تعمیر پر اپوزیشن کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں،فنڈنگ کیلئے بھی معاملات طے پا گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…