گلگت بلتستان میں انتخابات کا انعقاد، نگران حکومت کی تشکیل کیلئے صدارتی حکم جاری

17  مئی‬‮  2020

گلگت(این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے گلگت بلتستان میں نگران حکومت کی تشکیل اور وہاں الیکشنز ایکٹ 2017 میں توسیع کے لیے حکم جاری کردیا۔وزارت برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صدر نے شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ‘گلگت بلتستان الیکشن اینڈ کیئر ٹیکر امینڈمنٹ آرڈ، 2020’ نافذ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق

گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ مدت رواں برس 24 جون کو مکمل ہوجائے گی۔صدراتی حکم میں کہا گیا کہ شفاف اور منصفانہ انتخاب کے انعقاد کے لیے گلگت بلتستان میں نگران حکومت بنانے کے لیے قوانین فراہم کرنا ضروری تھا۔یہ گورنمنٹ آف گلگت-بلتستان آرڈر 2018 ایس آر نمبر 2018، (1)704 کی ترمیم کے لیے فائدہ مند ہے۔یہ آرڈر گلگت-بلتستان (الیکشنز اینڈ کیئر ٹیکر گورنمنٹ) امینڈمنٹ آرڈر2020 کہلائیگا، صدراتی حکم کے ذریعے اس میں نیا آرٹیکل 48- اے شامل کیا گیا ہے۔صدارتی حکم میں کہا گیا کہ حکومت گلگت-بلتستان کے آرٹیکل-48 کے بعد نیا آرٹیکل شامل کیا جائے گا۔الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت پاکستان میں نافذ تمام قوانین گلگت-بلتستان میں بھی اپنائیں جائیں گے۔ اس میں کہا گیا کہ مجوزہ گلگت-بلتستان ریفارمز، 2019 کے آرٹیکل (5)56 کے تحت گلگت- بلتستان کے وزیراعلیٰ، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت-بلتستان کو نگران وزیراعلی کے لیے ایک یا اس زائد ناموں پر متفق ہونا چاہیے۔صدارتی حکم نامے میں کہا کہ اگر اس آرڈر کی کسی شق کو عملی شکل دینے میں مشکل پیش آتی ہے تو صدرِ پاکستان آفیشل گزیٹ میں نوٹیفائی کرتے ہوئے ایسے دفعات بناسکتے ہیں جو وہ مشکل کختم کرنے کے لیے مناسب سمجھیں۔مزید برآں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے صدر برائے گلگت-بلتستان ریٹائرڈ جسٹس سید جعفر شاہ نے کہا کہ علاقے میں نگران حکومت کی تشکیل کے لیے کوئی شق موجود نہیں تھی تاہم صدارتی حکم کے بعد تمام مشکلات ختم ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات وقت پر ہوں گے، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت 2 ماہ کے اندر انتخابات کروائے گی اور مخصوص حالات میں نگران حکومت کی مدت میں توسیع کا قانون بھی موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…