جڑواں شہروں میں قبضہ مافیا کا راج ہے اور ریاست کی کوئی رٹ نہیں،سپریم کورٹ کے ریمارکس سب کی توجہ کا مرکز بن گئے

11  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ جڑواں شہروں میں قبضہ مافیا کا راج ہے اور ریاست کی کوئی رٹ نہیں۔ پیر کو سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں پلاٹ پر قبضے کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے تھانہ کورال کے تفتیشی افسر انسپکٹر تصدق حسین کو بے ایمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ

تفتیشی افسر تصدق حسین ایماندار افسر نہیں لگتا، وہ 16 فروری سے اب تک زمین کی ملکیت کا تعین نہیں کر سکا، اس نے عبوری چالان میں دونوں فریقین کیلئے گنجائش رکھی، وہ ڈیمانڈ پوری کرنے والے فریق کو حتمی چالان میں ایڈجسٹ کرے گا، بے ایمانی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، تفتیشی افسر نہ جانے کیوں اپنی نوکری تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، سارے تفتیشی افسر فارغ ہو جائیں گے۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج ہے اور ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے، لوگوں میں اب قانون کا کوئی ڈر نہیں رہا۔سپریم کورٹ نے ناقص تفتیش پر آئی جی اسلام آباد کو (آج) منگل کو طلب کرتے ہوئے آئی جی صاحب بتائیں ایسے تفتیشی افسران کا کیا کرنا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…