صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں بھی کورونا وائرس پہنچ گیا ،2افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی 

31  مارچ‬‮  2020

کوہاٹ(این این آئی) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں بھی کورونا وائرس پہنچ گیا جہاں پہلی بار 2افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد کے مطابق ضلع کرم کے صدر مقام پارہ چنار میں قائم قرنطینہ میں 16 مشتبہ افراد نگرانی میں رکھے گئے ہیں جبکہ ضلع میں کل 32 مشتبہ افراد کے نمونے پشاور میں مختص لیبارٹری بھجوائے گئے جن میں منگل کی صبح تک 22 افراد کے

ٹیسٹ منفی آئے جبکہ باقی 8 افراد کے ٹیسٹ کا انتظار ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع کرم میں مقامی انتظامیہ نے پانچ آئسولیشن سنٹرز اور چھ قرنطینہ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔شاہ فہد نے بتایا کہ جن دو افراد کے رزلٹ پازیٹیو آئے ہیں اْنہیں آئسولیشن سنٹر میں منتقل کیا جارہا ہے جہاں وہ چودہ دن گزاریں گے۔اْنہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت اور فورسز کے تعاون  نے بھرپور انتظامات کررکھے ہیں اور متاثرہ افراد کا ڈیٹا محفوط کرلیا ہے۔ڈی سی نے کئے گئے اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس وبائی مرض کی مؤثر روک تھام کے لئے سماجی دوری کے تحت غیرضروری دکانوں اور مارکیٹوں کو بندکردیا ہے اورمیلوں اور دیگر سماجی سرگرمیوں پر پہلے ہی پابندی عائد کردی ہے۔ فوری طورپر کورونا وائرس سے متاثرہ دونوں افراد کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔واضح رہے کہ کرم میں دوہزار کے لگ بھگ زائرین ایران اور عراق کا سفر کرکے واپس آئے ہیں جن میں سولہ سو افراد کو پہلے ہی کلیئر قراردیا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…