’’نواز شریف کو ڈی پورٹ کیا جائے‘‘ حکومت نے سابق وزیر اعظم کوپاکستان واپس لانے کیلئے انتہائی بڑا فیصلہ کرلیا

1  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرنے کیلئے حکومت نے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کا وقت آ پہنچا ،اگلے ہفتے ڈی پورٹ کرنے کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھا جائے گا ۔ انہوں مزید کہا ہے کہ

امریکا افغان طالبان امن معاہدہ عمران خان کے نظریئے کی تائید کرتے ہیں، افغانستان میں امن پورے خطے کےاستحکام کے لئے ضروری ہے،امریکا اور افغان امن معاہدے کیلئے پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔ دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں،آنے والے دنوں میں اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی کاوشوں سے اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم کی کوششیں اور کاوشیں رنگ لا رہی ہیں،آنے والے دنوں میں اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے بیانیے کو آج دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کا نظریہ جیتا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ نریندر مودی نے بھارت میں نفرت کے بیج بوئے،عوام کا درد رکھنے والے اپوزیشن لیڈر لندن کے بجائے پاکستان آ کر عوام کا درد بانٹیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ عوام کا درد رکھنے والے سیرو تفریح کے بجائے عوام میں موجود ہوتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…