ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

فوری انتخابات کرائے جائیں، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

datetime 18  جنوری‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی گئی ہے۔درخواست سماجی رہنما محمود اختر نقوی نے دائر کی،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پورے صوبے میں بلدیاتی سسٹم اپنی مدت پوری کرچکا ہے۔شہر کا میئر، ڈپٹی میئر، کونسلر،چیئر مین و دیگر غیر آئینی و غیر قانوی طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ جان بوجھ کر سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروا ئے جارہے ہیں۔لوکل گورنمنٹ فوری انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن

کو درخواست دے، اور الیکشن کمیشن 120 دنوں میں انتخابات منعقد کروائے۔حکومت سندھ کے وزرا میڈیا پر کہہ رہے ہیں کہ انتخابات 30 اگست 2020 کو منعقد کروائیں جائینگے۔بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے بنیادی مسائل میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں حکومت سندھ،الیکشن کمیشن، سیکریرٹری بلدیات سندھ، سیکریرٹری وزارت خزانہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…