پی ٹی آئی حکومت کا بڑا کارنامہ ،ای او بی آئی پنشن میں حیران کن اضافے کا اعلان کردیا

12  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے

ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ نئے سال سے کم از کم پنشن 8500 ملے گی، ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میںمکمل ہو جائیں گے،18 منصوبوں سے متعلق معاملات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کے ماتحت عمارتوں کو استعمال میں لانا چاہتی ہے۔ اس مقصد سے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ ای او بی آئی ملک کی خدمت کرنے والوں کے بڑھاپے کا ذمہ دار ہے۔زلفی بخاری نے کہاکہ ای او بی آئی کے منصوبے میں 10 سال کی تاخیر ہوئی۔ اس تاخیر کے ذمہ دار کون ہیں؟ ای او بی آئی منفی خبروں کی وجہ سے زبان زدعام تھا۔انہوں نے کہا کہ اب ای او بی آئی نے 21 ارب کا ریونیو جمع کیا۔ کمپنیوں کو ای او بی آئی کا پیسہ کھانے نہیں دیں گے۔ ادارے کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھ پر بھی مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالا گیا۔ وزیر اعظم کو کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کی فکر ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ای او بی آئی میں جتنی کرپشن ہوئی شاید ہی کسی ادارے میں ہوئی ہو، پنشنرز کا پیسہ 18 پراپرٹیز میں استعمال کیا گیا۔ ای او بی آئی اے میں 21 ارب کی وصولیاں کی گئیں۔ ادارے کی بہتری کے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر اور عملے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کے فنڈز مؤثر انداز میں استعمال کر رہے ہیں، حکومت سے ہم کچھ نہیں لے رہے۔ ہم کرپٹ ادارے اور سسٹم کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…