افتتاح تاخیر کا شکار،سکھر ملتان ایم فائیو موٹروے چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا،8گھنٹے کا سفر سمٹ کر کتنارہ گیا؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

9  ‬‮نومبر‬‮  2019

سکھر (این این آئی)5 ماہ سے زائد عرصہ قبل مکمل کیے گئے سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو کا تاحال افتتاح نہ ہوسکا تاہم اسے چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔سی پیک کے تحت وفاقی حکومت کے منصوبے سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو کو چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا جس سے تقریباً 8 گھنٹے کی مسافت اب سمٹ کر ساڑھے تین گھنٹے کی رہ گئی ہے۔

سکھر سے ملتان جانے کے لیے روہڑی انٹر چینج سے موٹروے پر داخل ہونے کے بعد پہلا انٹر چینچ پنوعاقل پربنایاگیا ہے جس کے بعد گھوٹکی، گڈو، بہادرپور، رحیم یارخان، ظاہرپیر، ترنڈہ پناہ بہاول پور، اچ شریف، جلال پورپیر والا، شجاع آباد انٹرچینجز سے ہوتے ہوئے ملتان میں داخل ہوں گے۔390 کلومیٹر والے اس موٹروے پر ریسٹ ہاؤسز اور مساجد بھی بنائیں گئی ہیں تاہم سہولیات ابھی نا مکمل ہیں، ساتھ ہی فیولنگ اسٹیشنز نہ ہونیکے باعث مسافروں کو انٹرچینجز سے اتر کر شہر سے فیولنگ کرانی ہوگی اور دوبارہ موٹر وے پر آنا پڑے گا۔یاد رہے کہ سی پیک کے اس منصوبے پی کے ایم فائیو کے سیکشن ون سکھر ملتان کو کھولنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے منگل 5 نومبر کا وقت دیا گیا تھا جس کے لیے سکھر میں افتتاحی تقریب منعقد ہونا تھی مگر منصوبے کے مینیجر سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ میجر بابر کی جانب سے میڈیا کو اطلاع دی گئی ہے کہ یہ افتتاح ملتوی کردیا گیا۔گزشتہ 5 ماہ کے دوران چھٹی بار مؤخر ہونے کے بعد اس کے افتتاح کے لیے 7 نومبر کی نئی تاریخ دی گئی تھی تاہم تاحال اب بھی اس کا افتتاح نہ ہوسکا۔خیال رہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اس اہم منصوبے پر کام کا افتتاح سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے 6 مئی 2016 کو کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…