پروفیسر فصیح عثمانی اور انکےبیٹے کا قتل،  3مرکزی مشتبہ افراد شارٹ لسٹ ملزمان نے واردات کرنے کے بعد کیا کام کیا؟اہم انکشاف سامنے آگیا

14  اکتوبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کلفٹن میں پروفیسر اور ان کے امریکی شہری بیٹے کے قتل کے سلسلے میں پولیس نے 3مرکزی مشتبہ افراد شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔ٹیکنیکی شواہد ملنے کی صورت میں انہیں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دائود انجینئرنگ یونیورسٹی کے سابق

پروفیسر فصیح عثمانی اور ان کے امریکا پلٹ بیٹے کامران عثمانی کے قتل میں اس خاندان کے انتہائی قرب داروں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ایس ایس سی سائوتھ شیراز نذیر نے اس ضمن میں بتایا کہ اب تک کی تفتیش کے دوران یہ یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ ملزمان گھر اور خاندان کے 100 فیصد بھیدی اور ان کی تعداد دو یا اس سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش ایک اہم نقطہ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمان نے واردات کے بعد شواہد مٹانے کے لیے گھر کے فرش پر پونچھا لگایا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کے مطابق ایسے بھی شواہد ملے ہیں کہ ملزم یا ملزمان نے پرسکون انداز میں واردات کرنے کے بعد شواہد مٹائے، آلہ قتل اور اپنے ہاتھ دھوئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تفتیشی ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ اب تک اس خاندان کے انتہائی قرب دار 3 افراد کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے جن کے خلاف ٹیکنیکی شواہد جلدمل جائیں گے۔شواہد مثبت آنے کی صورت میں ملزمان کی فوری گرفتاریاں متوقع ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…