چائے نہ بنانے پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی

14  اکتوبر‬‮  2019

میاں چنوں(آن لائن) پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں چائے نہ بنانے پر شوہر نے کلہاڑی کے وار سے بیوی کی ناک کاٹ دی ہے۔اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کے گاؤں 97 پندرہ ایل میں پیش آیا جہاں متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون پروین بی بی کے مطابق اس کے شوہر دلمیرا نے اپنے بھائی امیر اور کزن مشتاق کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر

پہلے بھی تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے، میں گھروں میں کام کاج کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان کے تشدد سے خاتون کے ہاتھ، بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی زخم آئے۔مقامی پولیس افسر ملک طیب نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے رابطہ نہیں کیا۔ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ملک طیب کا کہنا تھا کہ مدعیہ کی درخواست پر مکمل قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔‎

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…