سانحہ چونیاں میں 4بچوں کے قاتل سہیل شہزاد کا مزید کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا،اس سے پہلے کیا کچھ کرتارہا؟چونکا دینے والے انکشافات

8  اکتوبر‬‮  2019

قصور (این این آئی) تحصیل چونیاں میں زیادتی کے بعد چار بچوں کو قتل کرنے والے ملزم سہیل شہزاد کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،تفتیشی افسران کے مطابق سانحہ چونیاں میں ملوث ملزم سہیل شہزاد کے خلاف مزید 6 مقدمات کاریکارڈ سامنے آیا ہےجن میں 3 مقدمات چوری، 2 ناجائز اسلحے کے اور

ایک ڈکیتی کے ارادے کا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سہیل شہزاد کے خلاف 5 مقدمات تھانہ الہ آباد اور ایک تھانہ صدر چونیاں میں درج ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سہیل شہزاد کے کرمنل ریکارڈ پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران 4 بچوں کو اغواء کیا گیا جن میں فیضان، علی حسنین، سلمان اور 12 سالہ عمران شامل ہیں، ان کی لاشیں جھاڑیوں سے ملی تھیں جب کہ بچوں سے زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔اس واقعے کے بعد چونیاں شہر میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور تھانے پر حملہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کے اغواء، زیادتی اور پھر قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔بعدازاں پولیس نے ملزم سہیل شہزاد کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی اور ملزم کا سراغ لگانے کیلئے ہر طریقہ استعمال کر کے انتہائی مہارت سے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف 8 سال پہلے بھی چونیاں میں ہی بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا جس پر اسے سزا بھی ہوئی تھی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…