سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کیخلاف نیب انکوائری میں کتنی حقیت ہے ؟سچائی کھل کر سامنے آگئی

3  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر صحت عامر محمود کیانی کیخلاف نیب میں انکوائری سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے۔پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات جواد احمد نے کہا ہے کہ میڈیا میں عامر محمود کیانی کیخلاف نیب کی کارروائی کا جھوٹا تاثر دیا گیا۔

5ماہ پرانی پریس ریلیز کے بل بوتے پر نئے سرے سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کو جھوٹی مہم کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، آزادء اظہار پر کسی قسم کی قدغن گوارا نہیں مگر اس آزادی کے نام پر پگڑیاں اچھالنے کی بھی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے کہا کہ میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے عامر محمود کیانی کیخلاف نیب کی کارروائی کا جھوٹا تاثر دیا گیا، چیئرمین کی صدارت میں یکم اکتوبر کے اجلاس کے اعلامیے میں عامر محمود کیانی کا ذکرہے نہ کوئی نشان، 5ماہ پرانی پریس ریلیز کے بل بوتے پر نئے سرے سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کو جھوٹی مہم کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ خبر کی اشاعت سے پہلے حقائق معلوم کئے گئے نہ ہی عامر محمود کیانی کا موقف حاصل کیا گیا،یکطرفہ طور پر بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم پیمرا قوانین اور صحافتی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے، اس شرمناک پراپیگنڈہ مہم میں معاونت کے مرتکب افراد کیخلاف پمرا شکایات کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذمہ داروں کو اپنے اس مجرمانہ اقدام کا جواب دینا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…