کشمیر گوگل پرسب سے زیادہ سرچ کیاجانے والا لفظ ،فروری کے مقابلے میں اگست میں کتنے لوگوںنے سرچ کیا؟جانئے

22  ستمبر‬‮  2019

راولا کوٹ(اے این این ) اگست کے مہینے میں کشمیر گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیاجانے والا لفظ بن گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق 5 اگست کو کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دنیابھرمیں تشویش کی لہردوڑ گئی۔

مقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی نظام کی بندش، انٹرنیٹ، موبائل سروسز، لینڈ لائن سروسز اوردیگرمواصلاتی نظام کوبند کردیا گیا۔ دنیاکے سب سے بڑے سرچ انجن گوگلپر گزشتہ ماہ میں کشمیرکوخوب سرچ کیا گیا۔اس سے پہلے ایساکبھی نہیں ہوا جب اقوام عالم نے کشمیرکواتنی توجہ دی ہو۔آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیابھرکے لوگوں نے سب سے زیادہ کشمیرکوسرچ کیااوراس کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔ اس سے پہلے پلوامہ حملے کے بعدبھی لوگوں نے کشمیرکوخوب سرچ کیاتھا لیکن 5 اگست کوکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعدکشمیرکوفروری کے مقابلے میں 3 گنازیادہ سرچ کیاگیا۔صرف آرٹیکل370ہی نہیں بلکہ لوگوں نے کشمیرکے جھنڈے، کشمیرکی حفاظت اورکشمیرکے حوالے سے معلومات کوبھی بڑے پیمانے پرسرچ کیا۔ کشمیرمیں لگی پابندیاں خاص طورپرانٹرنیٹ اورفون سروسزکے بند ہونے کے باعث دنیامیں یہ تجسس پایاجاتاہے کہ وہاں کیاحالات چل رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل پرکشمیرٹاپ پرسرچ کیاجارہاہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر کہاجارہاہے کہ کرفیوکے خاتمے پرپوری دنیا کی توجہ کامرکزکشمیربن جائے گاجس سے بھارت خوفزدہ ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…