مینڈکوں کو کس مقصد کیلئے کہاں لیکر جارہے تھے؟گرفتار ملزموں نے سب کچھ اگل دیا،جانتے ہیں مقدمہ کس قانون کے تحت درج ہوگا؟پولیس چکراکر رہ گئی

22  ستمبر‬‮  2019

لاہور( این این آئی )مینڈکو ں کی برآمدگی کے واقعہ نے پنجاب پولیس کو قانون کی کتب پڑھنے اور ماہرین سے مشاورت پر مجبور کر دیا ۔بتایا گیاہے کہ تھانہ شاہدرہ ٹائون کی حدود سے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مردہ اور زندہ حالات میں بڑی تعداد میں مینڈک برآمد کر لئے ۔

اطلاعات کے برآمد کئے گئے مینڈکوں کا وزن کیا گیا تو وہ پانچ من نکلا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس افسران کے لئے اس وقت مشکل کھڑی ہو گئی جب معلوم ہوا کہ ملکی قوانین کے تحت مینڈکوں کی برآمدگی ہونے سے متعلق مقدمہ درج کرنے کے لیے کوئی قانون موجود ہی نہیں ۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے اس سلسلے میں قانون کی شق معلوم کرنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف سے بھی رابطہ کیا تو اسے سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہاں سے بتایا گیا کہ مینڈک سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس ضمن میں موقف اپنایا ہے کہ وہ مینڈکوں کو میڈیکل کالجوں کو فراہم کرنے کے لیے اپنے ہمراہ لے جارہے تھے جہاں طلبا ء و طالبات نے ان پر تجربات کرنے تھے۔ملزمان مینڈکوں کو عرصہ دراز سے مختلف علاقوں کی چھپڑوں،دریائوں اور نالوں وغیرہ سے پکڑتے ہیں۔ڈی ایس پی شاہدرہ نے ملزمان کی حراستگی اور مینڈکوں کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ملزمان کے خلاف کیا کارروائی کی جائے اس ضمن میں جلد فیصلہ کرلیں گے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…