یہ ہے سندھ۔۔۔!!!کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی پر10 سالہ میر حسن نے کمشنر آفس کے سامنے فرش پر دم توڑدیا

18  ستمبر‬‮  2019

کراچی ، شکا ر پور ( آن لائن ) سندھ میں ویکسین نہ ملنے کے سبب کتے کے کاٹنے پر بچہ تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق شکارپور میں سگ گذیدگی کی ویکسین نہ ملنے پر ایک اور معصوم بچہ تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گیا، شکارپور کے گاؤں داؤد ابڑو کے رہائشی محنت کش صفدر ابڑو کے 10 سالہ بیٹے میر حسن نے ویکسین نہ ملنے پر کمشنر آفیس کے سامنے فرش پر دم توڑا۔بچے کی موت پر غم سے نڈھال والد کا کہنا

تھا کہ بچے کو شکارپور، سلطان کوٹ اور دیگر مقامات پر لے کر گئے لیکن داد رسی نہ ہو سکی۔دوسری جانب اے آر وی سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نور الدین قاضی کا کہنا تھا کہ شکارپور، جیکب آباد سمیت ڈویڑن بھر میں ویکسین کی کمی ہے، ویکسین نہ ملنے سے مرض بگڑ چکا تھا اس نے اب دو دن ہی زندہ رہنا تھا کیوں کہ اس کا اثر10 سالہ میر حسن کے دماغ پر ہو چکا تھا۔وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نو ٹس لے کر ڈی پی شکا ر پو ر سے رپورٹ طلب کر لی ۔ ‎

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…