بھارت ہمارا مقابلہ کرکے دکھائے، پاکستان دنیا کے سب سے بلند ترین مقام پر ٹینک تعینات کرنیوالا ملک بن گیا، بھارتی آرمی چیف کے دعوے پر کرارا جواب

28  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے حکومت کی جانب سے کشمیر میں بھارتی اقدامات پر سلامتی کونسل سے رجوع کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف انٹرپول کے سیکرٹری جنرل خط لکھے۔ بدھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف دنیا ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔بھارتی وزیر اعظم جنگی مجرم ہے

اس کا ٹرائل کروائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کشمیر میں بھارتی اقدامات پر سلامتی کونسل سے رجو ع کر کے احسن قدم اٹھایا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر سے متعلق عالمی انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کو خط لکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی اقدامات کے خلاف ایل او سی تک جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سابق بھارتی وزیر داخلہ نے اعتراف کیا تھا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا کنٹرول ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں مظالم کو دنیا کے سامنے رکھ رہا ہوں۔کمیٹی نے وزارت داخلہ کو کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف انٹرپول کے سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھنے کی ہدایت کر دی جبکہ کمیٹی نے کشمیر کی صورتحال پر آئندہ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ کو طلب کر لیا۔اجلاس میں کمیٹی نے کشمیری،پاک فوج اور ایف سی سمیت دیگر سرکاری شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی۔آئی جی ایف سی کے پی کے میجر جنرل راحت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایف سی واحد سول فورس ہے جس کے پاس جدید ترین بھاری ہتھیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپنی فورس کو اعلی تربیت خود دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایف سی کے نئے ونگز بنا رہے ہیں جس کے بعد وزیرستان کا کنٹرول سنبھال لینگے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کا سب سے اونچا ٹینک ایف سی کے پاس ہے۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقہ جات میں فوج کی جگہ ایف سی خیبر پختونخواہ کام کرئے گی۔ انہورں نے کہاکہ آج بھی دنیا میں سب سے اونچی جگہ ہمارا ٹینک کھڑا ہے،اس پر بھارتی آرمی چیف نے دعوی۱ کیا کہ ہمارا ٹینک سب سے اونچائی پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پیمائش کی اور بتایا کہ پاکستانی ٹینک بھارتی سے 700 فٹ اونچا کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ٹینک تورا بورا پہاڑوں کے سامنے ہمارے علاقے میں کھڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری خواتین اہلکار بھی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 45 فیصد فورس قبائلی علاقوں اور 55 فیصد باقی علاقوں سے ہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…