بھارتی مصنوعات خرید کر ہم کشمیری بھائیوں کیلئے موت نہیں خریدیں گے، پاکستانیوں نے بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کر دیا، بھارتی آگ بگولہ ہو گئے

28  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی عوام نے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کر دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بائیکاٹ انڈین پراڈکٹس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ اب تک ہزاروں ٹوئٹس اس ٹرینڈ کے ہیش ٹیک سے کی جا چکی ہیں، یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے گزشتہ روز دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ

وہ بھارتی اشیاء کو استعمال کرنا چھوڑ دیں اور پوری دنیا میں بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ اس اعلان کے بعد پاکستان میں اس مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ وقت بھارتی دہشت گردی کے خلاف اکٹھا ہونے کا ہے، ایک صارف شیراز نے بائیکاٹ انڈین پراڈکٹس کا ہیٹ ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم کشمیری بھائیوں کے موت خرید رہے ہو؟ ایک صارف عبدالرحمان نے کہا کہ بھارت کی انٹرٹینمنٹ سمیت تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ تمام بھائی اب یہ کر ڈالیں، ایک اور صارف عبدالرحمان نے کہا کہ ہم بائیکاٹ کے لیے تیار ہیں۔ اس طرح کے ہزاروں ٹوئٹس ہو چکے ہیں اور اس کا سلسلہ ابھی جاری ہے، پاکستانیوں ان ٹوئٹس پر بھارتی آگ بگولہ ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 24 دن ہو چکے ہیں، کشمیری مسلمانوں کے پاس دوائیاں اور کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو چکی ہیں، لیکن بے حس بھارتی حکومت ٹھس سے مس نہیں ہو رہی۔ پاکستان نے اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے اور تمام ممالک سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ بھارت کے اس ظالمانہ اقدام پر بھارت میں حکومت کے خلاف آواز بلند کی جا رہی ہے لیکن آواز بلند کرنے والوں کو بھارتی حکومت گرفتار کر لیتی ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…