اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں فرقہ وارنہ دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی،56 دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دے دی گئی

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور(این این آئی) وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں فرقہ وارنہ دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی جبکہ امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں پنجاب میں امن و امان میں بہتری لیکن انتہاپسندی میں اضافہ کے رجحان کی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت71تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے جبکہ چار کو نگرانی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 30500ہزار مدارس میں سے 21900کی رجسٹریشن کرلی گئی ہے، سندھ کی 80 فیصد،خیبر پختوابخواہ کے75، بلوچستان کے 60 اور فاٹا کے 85 فیصد مدارس رجسٹرڈ کر لئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 9 کروڑ 81 لاکھ غیر قانونی سمز بلاک کر دی گئیں ہیں جبکہ اے پی ایس واقعہ کے بعد 486 افراد کو سزائیں بھی دی گئی ہیں جن میں سے 56 دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔اس دوران دہشتگردوں کے خلاف 2 لاکھ 49 ہزار 909 آپریشنز کئے گئے ہیں جن میں 3800افراد گرفتار جبکہ 2268مارے گئے۔سکیورٹی اداروں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں نفرت پھیلانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہے اور اس میں ملوث 3500افراد کو گرفتارکیا گیا۔رپورٹ کے مطابق لاڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 34 ہزار سے زائد گرفتاریاں ہوئیں۔سوشل میڈیا پر 1600لنکس بلاک اور 14500شکایات بھیجی گئیں۔رواں سال کراچی میں دہشتگردی کے 55 واقعات ہوئے جن میں 290 ٹارگٹ کلنگز ہوئیں اور اغوا ء کے 503 کیسزرجسٹرڈ ہوئے۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں دو ہزار فراریوں نے سرنڈر کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…