پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان،سرمایہ کار خوشی سے نہال، حصص کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

22  اگست‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار،کاروباری ہفتے کے مسلسل چوتھے روز بھی زبردست تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 31ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اورانڈیکس مزید911.70پوائنٹس کے اضافے سے31884.45پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 85.86فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 73ارب 9کروڑ2لاکھ روپے بڑھ گئے اور

کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت94.47 فیصدزائد رہا۔پیر کو شروع ہونے والی تیزی کے زیر اثر کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی کھل کر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس31911پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت بڑھنے سے مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن 31ہزار کی حد برقرار رہی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس911.70پوائنٹس کے اضافے سے31884.45پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 469.76پوائنٹس کے اضافے سے15138.24،کے ایم آئی30انڈیکس1880.42پوائنٹس اضافے سے 50725.26پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس626.30پوائنٹس اضافے سے23198.68پوائنٹس پربندہوا۔گزشتہ روزمجموعی طورپر389کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے334کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 73ارب 9کروڑ2لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر64کھرب11ارب34کروڑ95لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روزمجموعی طور پر26کروڑ16لاکھ91ہزارشیئرزکاکاروبارہواجو بدھ کی نسبت 12کروڑ27لاکھ12ہزار شیئرززائد ہے۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 300روپے اضافے سے6300روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 57.61روپے اضافے

سے6187.61روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پنجاب آئل کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت9.44روپے کمی سے179.55روپے اورپاک انجینیئرنگ کے حصص کی قیمت 8.82روپے کمی سے167.68روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام،کے الیکٹرک،بینک آف پنجاب، یونٹی فوڈز،ٹی آر جی پاک، میپل لیف،فوجی سیمنٹ،پاک انٹر بلک،پاک الیکٹران اورلوٹی کیمکل کے شیئرز سرفہرست رہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…